w w w .j a m i a m a n z o o r . c o m
 
 

ہوم پيج  I  تعارف  I  آڈيو  I  ويڈيو  I کتابيں I  مضامين I  سوال و جواب  I  عطيات I  رابطہ

جامعہ منظور الاسلامیہ کی تعلیمی ، تعمیراتی اور فلاحی کارکردگی

الحمدللہ بفضلہ تعالی اس سال 2009 ئ میں مجموعی طور پر تقریبا ساڑھے نو سو (950) طلبہ کرام نے داخلہ لیا اور 350 طلبہ کرام نے وفاق المدارس العربیہ بورڈ پاکستان کا امتحان دے کر اعلی نمبروں میں پاس کر کے سند کے مستحق ٹھہرے۔

شعبہ تحفیظ القرآن
2009 میں تقریبا 450 طلبہ کرام نے داخلہ لیا اور 130 طلبہ نے شعبہ سبعہ عشرہ میں 04 طالب علموں نے قرات مکمل کی اور سند کے مستحق ٹھہرے۔

شعبہ تجوید و قرات
بفضلہ تعالی 2009 میں 50 طلبہ کرام نے داخلہ لیا اور تقریبا 48 طلبہ نے تجوید و قرات مکمل کر کے فراغت حاصل کی ہے ۔

شعبہ درس نظامی
الحمدللہ بفضلہ تعالی شعبہ درس نظامی 2009 میں تقریبا 550 طلبہ کرام نے داخلہ لیا او 250 طلبہ کرام نے وفاق المدارس العربیہ بورڈ پاکستان کا امتحان دے کر پاس کیا جسکی تفصیل یہ ہے ۔
25 طلبہ کرام نے درجہ متوسطہ مساوی مڈل میں امتحان دی اور 60 طلبہ کرام نے درجہ عامہ مساوی میٹرک میں امتحان دیا اور 55 طلبہ نے درجہ خاصہ مساوی ایف -اے میں امتحان دیا اور 70 طلبہ کرام نے درجہ عالیہ میں مساوی بی اے امتحان دیا ۔جو اعلی نمبروں میں پاس ہو کر سند کے مستحق ٹھہرے۔

مدرسہ عائشہ للبنات
بفضلہ تعالی مدرسہ عائشہ للبنات میں امسال 2009 میں زیر تعلیم تقریبا 70 طالبات ہیں جو کہ ترجمہ و تفسیر اور حفظ و ناظرہ قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔